کولکاتا:
اے آئی ایم آئی ایم مغربی بنگال انچارج ضمیر الحسن نے پارٹی چھوڑ دی ہے۔ انہوں نے انڈین نیشنل لیگ کی ممبرشپ لے لی ہے۔ حسن نے نندی گرام سیٹ پر سیم ایم ممتا بنرجی کی حمایت کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ وہیں آج مغربی بنگال کی سی ایم ممتا بنرجی نے بی جے پی ہائی کمان پر حملہ کرتے ہوئے ان کے لیے دریودھن اور دشاسن جیسے الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ یہی نہیں ممتا بنرجی نے ان کو نندی گرام سے ٹکر دے رہے بی جے پی لیڈر او ر ان کے پرانے ساتھی شوبھندو آدھیکاری کو میر جعفر بتادیا۔
مدنا پور میں ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے سی ایم ممتا بنرجی نے کہاکہ بی جے پی کو الوداع کہہ دیجئے۔ ہم بی جے پی کو نہیں چاہتےہیں۔ ہم مودی کا چہرہ نہیں دیکھنا چاہتے ۔ ہم لیٹروں ،دریودھن اور دشاسن ،میر جعفر کو نہیں چاہتے۔سی ایم نے دہرایا کہ 27 مارچ کو کھیلا ہوبے، سی ایم ممتا بنرجی نے اپنے پرانے ساتھی کو جم کر پھٹکار لگائی۔ انہوں نے کہاکہ آدھیکاری نے ان کے ساتھ دھوکہ دیا ہے۔ وہ 2014 سے بی جے پی کے ساتھ رابطے میں تھے۔ مجھے افسوس ہے کہ میں نے اس پر اعتماد کیا۔