نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے لو۔جہاد کے لفظ کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے لیکن اگر معاملہ دباؤ کا ہو تو اسے لازمی طور پر روکا جانا چاہیے۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے پیر کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر دو فرقوں یا ایک مذہب کے دو افراد کے درمیان دباؤ کا مسئلہ ہو تو اسے روکنے لیے اقدام ضروری ہے لیکن مذہبی مقصد سے متاثر ہو تو یہ بالکل مختلف مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ریاستی حکومتوں میں اس طرح کے قوانین بنائے جانے کی تجویز ہے اور چونکہ ان قوانین کے خد و خال کو دیکھا نہیں ہے لہٰذا اس پر تبصرہ کرنا ٹھیک نہیں ہے لیکن اس طرح کے معاملوں کی بنیاد پر نعرہ بنانا یا سیاسی مسئلہ بنانا نامناسب ہے۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ائیر پورٹ کو اڈانی گروپ کے حوالے کیے جانے کو لے کر مودی حکومت پر طنز کسا ہے۔ راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے "وکاس تو ہو رہا ہے، لیکن صرف کچھ سرمایہ کار دوستوں کا۔”