وزیراعظم نریندر مودی نے آسٹریا کے ویانا میں یہودی عبادت گاہ کے نزدیک ہونے والے حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان اس مشکل وقت میں آسٹریا کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا، ’’ویانا میں بزدلی کا ثبوت دیتے ہوئے کئے گئے دہشت گردانہ حملے کی خبر بہت حیران کن اور تکلیف دہ ہے۔ ہندوستان اس پریشانی کے وقت میں آسٹریا کے ساتھ کھڑا ہے۔ میری تعزیت متاثرین اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہے۔‘‘
واضح رہے کہ پیر کو ویانا میں نامعلوم لوگوں کے ایک گروپ نے فائرنگ کردی جس میں دو لوگوں کی موت ہوگئی اور ایک پولیس اہلکار سمیت کئی دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعہ کے دوران ایک حملہ آور بھی مارا گیا، جبکہ دیگر حملہ آوروں کی تلاش کی جا رہی ہے۔
پیرس: فرانس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے انفیکشن کے 52518 نئے کیس درج ہوئے ہیں، جو اب تک یہاں ایک ہی دن میں سامنے آئے سب سے زیادہ معاملے ہیں۔ محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، فرانس میں کورونا سے اب تک 1466433 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 25143 افراد داخل ہیں، جن میں سے 3730 آئی سی یو میں ہیں۔ اس سے قبل 25 اکتوبر کو اس مہلک وائرس کے 52010 معاملے رپورٹ ہوئے تھے۔
فرانس میں 30 اکتوبر سے ایک ماہ کے لئے ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ حکومت کو امید ہے کہ ایک ماہ کی پابندی سے انفیکشن کے روزانہ کے معاملے پانچ ہزار کے قریب ہوجائیں گے ، لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ احتیاطی پابندیوں کے نتائج کے لئے مزید وقت کی ضرورت ہے۔