دھاکہ:
بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے پناہ گزین کیمپ میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ سے ہزاروں گھر جل کر راکھ ہوگئے۔
اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے مطابق کاکس بازار کے روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں لگنے والی آگ سے ہزاروں گھر، ہیلتھ سینٹرز اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے مراکز جل کر تباہ ہوگئے۔
آگ بجھانے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں میں فائر بریگیڈ اور امدادی کارکنان نے حصہ لیا، پناہ گزین کیمپ کے رہائشیوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
کیمپ میں مقیم لوگوں نے آگ سے جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ تاہم حکام کی جانب سے کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔