بہار اسمبلی انتخاب کے لیے دوسرے مرحلہ کی 94 سیٹوں پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ ایسے میں آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کے نام یکم نومبر کو لکھا خط جاری کیا ہے۔ انھوں نے اس خط کو اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "معزز وزیر اعظم جی، سبھی بہاری باشندے ایک بار پھر آپ کی بہار آمد پر پرخلوص استقبال کرتے ہیں۔ آپ کے نام ایک خط لکھا ہے۔ امید کرتے ہیں کہ آپ بہاری باشندوں سے گزشتہ 6 سالوں میں کیے گئے وعدوں کو بھولے نہیں ہوں گے اور انھیں پورا کریں گے۔”
आदरणीय प्रधानमंत्री जी, समस्त बिहारवासी पुनः आपके बिहार आगमन पर हार्दिक अभिनंदन करते है।
आपके नाम एक पत्र लिखा है। आशा करते है कि आप बिहारवासियों से विगत 6 वर्षों में किए गए वादों को भूले नहीं होंगे एवं उन्हें पूरा करेंगे। pic.twitter.com/PvismpqUB9
— Tejashwi Yadav (@yadavtejashwi) November 3, 2020
تیجسوی نے خط میں لکھا ہے "بہاری باشندوں کو اپنے پی ایم سے بہت ساری امیدیں ہیں۔ امید ہے آپ 2015 میں بہار سے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے۔ 2015 کے بعد سے بہاری باشندے اس امید میں ہیں کہ بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ ملے گا، بہار کو سوا لاکھ کروڑ کا پیکیج ملے گا۔ لیکن خصوصی ریاست کا درجہ تو دور، سوا لاکھ کروڑ کا پیکیج تک نہ ملا۔”