نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایک طالب علم نے بین الاقوامی ہیکاتھون میں پہلا انعام حاصل کرنے والی ٹیم کا حصہ بن کر اپنا اور اپنے ادارے کا نام روشن کر دیا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ، کمپیوٹر انجینئرنگ کے چوتھے سال کے طالب علم پرناو گوتم ان 5 ممبران پر مشتمل انٹرنیشنل ٹیم میں شامل ہیں، جس نے ’ایشین انڈیا انٹرنیشنل ہیکاتھون 2021‘ میں پہلا انعام جیتا تھا۔ اس بین الاقوامی ہیکاتھون میں 11 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹیم کو سرٹیفکیٹ کے ساتھ 2700 ڈالر کی انعامی رقم سے بھی نوازا گیا۔