الہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش میں واقع سنبھل کی مندر مسجد تنازعہ کی سماعت پر روک لگا دی ہے۔ ہائی کورٹ نے نچلی عدالت میں سماعت پر روک لگا دی ہے۔ اب اس کیس کی اگلی سماعت ہائی کورٹ 25 فروری کو کرے گی۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے سنبھل کی شاہی جامع مسجد کی انتظامی کمیٹی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے یہ روک لگا دی ہے۔ بدھ کو اس کیس کی سماعت ہائی کورٹ میں جسٹس روہت رنجن اگروال کی سنگل بنچ نے کی۔
سنبھل کی جامع مسجد کو لے کر انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی۔ اس میں نچلی عدالت میں سماعت پر روک لگانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ 19 نومبر کو سنبھل کی ضلعی عدالت میں ہری شنکر جین اور دیگر کی جانب سے ایک مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ اس درخواست میں شاہی جامع مسجد کی جگہ کو ماضی میں مندر بتایا گیا تھا۔ ضلع عدالت نے اس معاملے میں سروے کا حکم دیا تھا۔ اس کی سروے رپورٹ نچلی عدالت میں داخل کی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سنبھل اور اس کے اطراف کا علاؤہ سیاسی طور پر بھی اہم ہے ،یہ زمین اس کے لیےسخت رہی ہے اور سماجوادی کا گڑھ مانی جاتی ہے لوگ حالیہ تنازع کو اس پس منظر میں بھی دیکھ رہے ہیں