ممبئی :
لاک ڈاؤن کے خوف سے بہت سارے تارکین وطن شہرچھوڑ کر گاؤں کی طرف بھاگ رہے ہیں۔ کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کی ملازمت ختم ہوگئی ہے اور گائوں جانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ تاہم اس بار یہ بات الگ ہے کہ زیادہ تر افراد سنگل ہی ہیں۔ گزشتہ سال جب لاک ڈاؤن ہوا تو لوگ پریوار کے ساتھ پیدل چلنے پر مجبور ہوگئے تھے۔