نئی دہلی :
ملک میں ایک بار پھر سے کورونا کی لہر کو دیکھتے ہوئے ریاستوں میں ’منی لاک ڈاؤن‘ اور نائٹ کرفیو جیسےپھر اعلان ہورہے ہیں، ایسی صورتحال میں بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت نے اس پر ایک پوسٹ کیا اور کہا کہ کسی بھی صورت میں کسانوںکا آندولن نہیں رکے گا ، یہچلتا رہے گا۔ بی کے یو کے رہنما راکیش ٹکیت نے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا:’ بچا ہوا ملک بیچنے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کی تیاری ہے۔‘ آندولن لاک ڈاؤن سے ختم نہیں ہوگا۔ چاہے کورونا آئے یا اس سے بھی بڑا کچھ اور آئے۔
دریں اثنا ، راکیشٹکیت نے ایک اور پوسٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا: ’ ‘آج راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی طرف سے کسان مخالف ، سرمایہ دارانہ پالیسیوں کی حمایت تشویشناک ہے۔آپ کا بہتر راشٹر تعمیر کا خواب کسانوں، مزدوروں ، نوجوانوں ، دلتوں اور بنکروں کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ ‘
ایک اور ٹویٹ میں نے راکیش ٹکیت نے کہا:’ مودی سرکار نے ہماری ہر کوشش کو سبوتاژ کیا ہے۔ نئے بل پاس کرنے کے بعد بس نقصان ہوا ہے ، امیر کسان امیر ہوئے ہیں اور غریب اور غریب ہو گئے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب مل کر حکومت کے خلاف کھڑے ہوں۔ ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔