غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین )
قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی میں ایک میجر جنرل سمیت تین اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مرنے والوں میں سے ایک ریزرو میجر جنرل یانیو یتزاک اورین شمل ہے جس کی عمر 35 سال تھی۔ وہ بٹالین 811 سے منسلک تھا۔ اس کے علاوہ یروشلم بریگیڈ 16 کا سپاہی وسطی غزہ کی پٹی میں ایک لڑائی میں مارا گیا۔ ریزرو میجر ڈینیئل پیچنیوک اورریزرو میجر نیتائی میتودی وسطی غزہ کی پٹی میں ایک لڑائی میں مارے گئے۔ اس سے قبل آج اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے گھات لگا کر کیے گئے حملے کے دوران قابض فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی ویب سائٹ حدشوت بزمان نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں زمینی لڑائی کے دوران ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا۔ اسی ویب سائٹ نے پچھلی خبروں میں بتایا تھا کہ وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی میں لڑائیوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوگیا۔