اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ کل ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ڈرون سے کریات شمونہ بستی میں کئی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
’’العربیہ‘‘ کو موصول ہونے والی خصوصی تصاویر میں جنوبی لبنان سے میزائل حملے کے بعد کریات شمونہ میں دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب جنوبی لبنان کے کئی قصبوں اور شہروں پر صبح سے اسرائیلی حملے جاری ہیں۔
تقریباً 320 پروجیکٹائل
دوسری طرف اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ حزب اللہ نے لبنان سے اسرائیل پر تقریباً 320 گولے اور راکٹ فائر کیے۔ یہ گولہ باری ایک ایسے وقت میں کی گئی جب یہودیوں کے مذہبی تہوار ’یوم کپور‘ کی وجہ سے ہفتے کو عام تعطیل تھی۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ یوم کپور کے دوران ہفتے کے آخر میں حزب اللہ کی طرف سے فائر کیے گئے تقریباً 320 میزائل لبنان سے اسرائیل میں داخل ہوئے۔قبل ازیں اعلان کیا گیا تھا کہ جنوبی لبنان سے داغے گئے تقریباً 35 میزائلوں کا پتہ چلا ہے، جس میں سے کچھ کو روک لیا گیا تھا۔
جبکہ ’’العربیہ‘‘ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ عکا اور اس کے گرد ونواح کی طرف داغے گئے تمام میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہے، اور وضاحت کی کہ ان میں سے کچھ کو الکریوت اور عکا میں روکا گیا تھا۔