جب سے فیس بک نے 2014 میں وہاٹس ایپ کو خریدنے کے لئے مجموعی طور پر 19 ارب ڈالر کی ادائیگی کی ہے ، سرمایہ کاروں حیرت کا اظہار کرتے آئے ہیں فیس بک کس طرح اس جھونکی گئی رقم کو کیش کرائے گا۔
کمپنی نے آخر کار کچھ تفصیلات فراہم کردی ہیں کہ وہ اپنے دوسرے پلیٹ فارمز ، فیس بک اور انسٹاگرام پر اشتہار کی فروخت چلانے کے لئے وہاٹس ایپ کو کس طرح استعمال کرتا ہے اور اُس سے پیسے کماتا ہے۔
وہ کاروبار جو صارفین اور کاروباری لین دین کیلئے وہاٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں ، 2017 کے بعد سے وہ فیس بک اور انسٹاگرام پر اشتہارات خرید رہے ہیں جس میں ایک بٹن ہوتا ہے جسے دباتے ہی وہ اشتہار کاروباری صارف کو فیس بک یا انسٹاگرام سے وہاٹس ایپ پر لے جاسکتا ہے اور متعلقہ کاروبار کے حوالے سے چیٹ کے قابل بناتا ہے۔
مارک زکر برگ کے مطابق اشتہارات کو خریدنے والے کاروباری صارفین کی تعداد اب 10 لاکھ ہوچکی ہے جو یہ اشتہار استعمال کررہے ہیں۔