اسرائیل نے غزہ کی شمالی پٹی میں 5 اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کی شمالی پٹی میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے, جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے ـاسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ آج صبح غزہ کی شمالی پٹی میں ایک واقعے کے دوران 5 فوجی ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے فوجیوں میں ایک کیپٹن اور 4 سارجنٹ شامل ہیں، مارے جانے والے تمام فوجی نحال بریگیڈ کے ریکی یونٹ سے تعلق رکھتے تھے۔اسرائیلی فوج نے حملے کی تفصیلات جاری نہیں کی.
اسی اثناء میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے امیر قطر شیخ تمیم سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور جنگ بندی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ توقع ہے جنگ بندی معاہدے کو رواں ہفتے حتمی شکل دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر 30 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے میں سیکڑوں فلسطینیوں قیدیوں کی رہائی ممکن ہوگی