نئی دہلی :
بھارت نے آسٹریلیا کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں تسلیم کیا کہ طالبان گروپ افغانستان میں طاقت اور اختیارات کا حامل ہے۔ اتوار کو آسٹریلیا کے ساتھ جاری ایک مشترکہ بیان میں بھارت نے تسلیم کیا کہ طالبان کاپورے افغانستان پر اقتدار ہے۔ اس بیان کو ہندوستان کی پالیسی کی سمت میں ایک قدم سمجھا جا رہا ہے۔ انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق یہ بیان طالبان کابینہ کے اعلان کے بعد دیا گیا ہے۔
اتوار کے مشترکہ بیان میں وزراء نے بھی افغانستان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ وزراء نے طالبان سےغیر ملکی شہریوں اور ملک چھوڑنے کے خواہش مند افعانوں کے لیے محفوظ راستے کی ضمانت دینے کامطالبہ کیا۔
انہوں نے یو این ایس سی آر 2593 کے مطابق انسداد دہشت گردی کے وعدوں اور انسانی حقوق کی تعمیل کے لیے پورے افغانستان میں اقتدار اور اتھارٹی کے عہدوں پر زور دیا۔
بھارت کی مہینے بھر کی صدارت کے تحت 30 اگست کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد 2593-جاری کیا گیا ۔ اس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ افغانستان کو اپنی سرزمین کو دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دینا چاہیے۔
بھارت کی جانب سے مشترکہ بیان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزراء نے خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ اور عوامی زندگی میں ان کی بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ، دونوں فریقوں نے دنیا بھر میں جاری دہشت گردی کے خطرات کے لیے افغانستان میں پیش رفت کے وسیع اثرات سے خبردار رہنے پر اتفاق کیا۔
جے شنکر اور آسٹریلوی وزیر خارجہ ماریس پاینے کے علاوہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور ان کے ہم منصب پیٹر ڈٹن 2+2 مذاکرات میں شامل تھے۔










