اردو
हिन्दी
جون 29, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بھارت  2024: مسلم مخالف ہیٹ اسپیچ  میں 74فیصد اضافہ: امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
124
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ایک امریکی تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 2024 میں بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز تقریروں میں "حیران کن” اضافہ ہوا ہے۔ جس نے ملک کی 220 ملین سے زیادہ مسلم آبادی کو اپنے مستقبل کے بارے میں بے چین کردیا ہے۔
امریکہ میں قائم تھنک ٹینک انڈیا ہیٹ لیب (آئی ایچ ایل) نے بھارت میں ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مودی حکومت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز تقریروں کے حوالے سے پیر کو ایک رپورٹ جاری کی۔
آئی ایچ ایل نے رپورٹ میں کہا کہ اضافہ ہوا ہے اس چونکا دینے والے اضافے کا "بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نظریاتی عزائم اور وسیع تر ہندو قوم پرست تحریک کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔” گذشتہ سال بھارت میں ہونے والے سخت انتخابی مقابلے کے دوران ناقدین اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی جماعت بی جے پی پر الزام لگایا کہ انہوں نے انتخابی مہم میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دیے جس کی مثال نہیں ملتی۔ ناقدین کے مطابق ان بیانات کا مقصد ہندو اکثریت کو متحرک کرنا تھا۔وزیر اعظم مودی نے اپنی ریلیوں میں، مسلمانوں کو ‘گھس پیٹھیا‘ (درانداز)  کہا اور یہ دعویٰ کیا کہ اگر اپوزیشن جماعت کانگریس اقتدار میں آئی تو وہ ملک کی دولت مسلمانوں کو بانٹ مودی نے جون میں مسلسل تیسری بار اقتدار میں کامیابی حاصل کی لیکن ایک دہائی میں پہلی بار ان کی بی جے پی کو زبردست انتخابی دھچکا لگا اور اسے مخلوط حکومت بنانے پر مجبور ہونا پڑا۔
حیران کن : بی جے پی کی ہندو قوم پرستانہ بیان بازی نے بھارت کے 22 کروڑ سے زائد مسلمانوں میں ان کے مستقبل کے حوالے سے شدید بےچینی پیدا کر دی ہے۔آئی ایچ ایل کی رپورٹ کے مطابق "2023 میں مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے والے نفرت انگیز بیانات کے 668 واقعات رپورٹ ہوئے جو 2024 میں بڑھ کر 1165 تک پہنچ گئے یعنی ان میں بہت زیادہ 74.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔”رپورٹ میں مزید بتایا گیا،”چوںکہ 2024 عام انتخابات کا سال تھا اس لیے اس نے نفرت انگیز بیانات کے رجحانات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔”
تحقیق کے مطابق 98.5 فیصد نفرت انگیز تقاریر مسلمانوں کے خلاف کی گئیں اور ان میں سے دو تہائی سے زائد بیانات ان ریاستوں میں دیے گئے جہاں بی جے پی یا اس
کے اتحادیوں کی حکومت ہے۔
خطرہ : رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے رہنماؤں نے 450 سے زائد نفرت انگیز تقاریر کیں، جن میں سے 63 خود وزیراعظم نریندر مودی کی تھیں۔بی جے پی نے رپورٹ کی اشاعت سے پہلے اے ایف پی کی جانب سے تبصرے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا، تاہم ماضی میں پارٹی ایسے الزامات کو ‘بے بنیاد‘ اور ’جھوٹا‘ قرار دے کر مسترد کرتی رہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ "مسلمانوں کو خاص طور پر ہندوؤں اور بھارتی قوم کے لیے حقیقی خطرے کے طور پر پیش کیا گیا۔”رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ "سب سے زیادہ خطرناک اضافہ ان تقاریر میں ہوا جن میں عبادت گاہوں کو منہدم کرنے کی حمایت کی گئی۔”ہندو بالادستی کے حامیوں نے مسلمانوں سے مذہبی مقامات واپس لینے کے مطالبے کو مزید شدت دی۔یہ رجحان اس وقت مزید بڑھ گیا جب وزیر اعظم مودی نے گذشتہ سال کے انتخابات سے قبل ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر کا افتتاح کیا۔ یہ مندر اس جگہ پر تعمیر کیا گیا ہے جہاں صدیوں پرانی بابری مسجد موجود تھی، جسے ہندو شدت پسندوں کے ہجوم نے سن 1992 میں منہدم کر دیا تھا۔
منافرت پھیلانے کے ذرائع
انڈیا ہیٹ لیب کے تجزیے کے مطابق نفرت انگیز مواد پھیلانے کے لیے فیس بک، یوٹیوب اور ایکس سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز رہے۔آئی ایچ ایل کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران، بی جے پی کے بڑے رہنماؤں کی 266 ‘اقلیت مخالف نفرت انگیز تقاریر‘ کو یوٹیوب، فیس بک، اورایکس  پر بیک وقت پوسٹ کیا گیا۔ یہ تقاریر بی جے پی اور اس کے رہنماؤں کے آفیشل اکاؤنٹس کے ذریعے شیئر کی گئیں۔یہ رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب وزیر اعظم نریندر مودی اگلے چند دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات کرنے والے ہیں۔بھارتی اور امریکی رہنماؤں، جن پر ناقدین آمرانہ رجحانات کا الزام لگاتے ہیں، کے مابین 2017 سے 2021 تک گرمجوش تعلقات تھے، جب ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں تھے۔(سورس:ڈی ڈبلیو)

ٹیگ: hate speechhate speech against muslimsMuslimsMuslims in IndiaUSAusa report on hate speech against Muslims in india

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے
خبریں

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

29 جون
پاکستان کے افغانستان میں 'ڈبل ٹیپ' حملے
خبریں

افغانستان میں پاکستان کے مبینہ ‘ڈبل ٹیپ’ حملے، گھروں اور مساجد پر بمباری

29 جون
بلڈوزر آپریشن
خبریں

ہائی کورٹ کے حکم پر گوالیار میں 8 گھنٹوں میں بڑا بلڈوزر آپریشن

29 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

پاکستان کے افغانستان میں 'ڈبل ٹیپ' حملے

افغانستان میں پاکستان کے مبینہ ‘ڈبل ٹیپ’ حملے، گھروں اور مساجد پر بمباری

بلڈوزر آپریشن

ہائی کورٹ کے حکم پر گوالیار میں 8 گھنٹوں میں بڑا بلڈوزر آپریشن

ایران اور امریکہ جنگ بندی پر متفق، آبنائے ہرمز بحران پر قطر میں اہم اجلاس

ایران اور امریکہ جنگ روکنے پر متفق، قطر میں اہم مذاکرات ہوں گے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
پاکستان کے افغانستان میں 'ڈبل ٹیپ' حملے

افغانستان میں پاکستان کے مبینہ ‘ڈبل ٹیپ’ حملے، گھروں اور مساجد پر بمباری

جون 29, 2026
بلڈوزر آپریشن

ہائی کورٹ کے حکم پر گوالیار میں 8 گھنٹوں میں بڑا بلڈوزر آپریشن

جون 29, 2026
ایران اور امریکہ جنگ بندی پر متفق، آبنائے ہرمز بحران پر قطر میں اہم اجلاس

ایران اور امریکہ جنگ روکنے پر متفق، قطر میں اہم مذاکرات ہوں گے

جون 29, 2026

حالیہ خبریں

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
پاکستان کے افغانستان میں 'ڈبل ٹیپ' حملے

افغانستان میں پاکستان کے مبینہ ‘ڈبل ٹیپ’ حملے، گھروں اور مساجد پر بمباری

جون 29, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN