اردو
हिन्दी
مئی 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کیا اسرائیل سے دوستی کی خاطر سعودی عرب امریکہ سے فلسطین پر سودا کرلے گا؟

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
93
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو اور اس علاقے میں مقیم 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی تجویز نے عالمی سطح پر شدید ردعمل پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ عرب دنیا کو بھی مشتعل کر دیا ہے جبکہ اس سے سعودی عرب کے لیے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا یا اس بارے میں غور کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔
سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی کے مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے محقق جیمز ڈورسی  کہتے ہیں، ”اگر یہ ان کی پالیسی بنتی ہے، تو اس سے سعودی عرب کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا دروازہ بند ہو جائے گا۔‘‘
اسلام کے مقدس ترین مقامات کے گھر سعودی عرب کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کو مشرق وسطیٰ میں ”سفارت کاری کے عظیم انعام‘‘ کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جس کا مقصد خطے میں دائمی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔
تاہم اگر غزہ کے فلسطینی اچانک بڑی تعداد میں اُردن اور مصر میں جلاوطن ہو جاتے ہیں تو دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندہ اور مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی معیشت سعودی عرب کو اب اپنی سرحدوں پر عدم استحکام کا سامنا کرنا پڑے گا۔لیکن ساتھ ہی ریاض کو واشنگٹن کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھنے کی بھی ضرورت ہے، جو اس کے تحفظ کا دیرینہ ضامن ہے اور اہم علاقائی کھلاڑی ایران کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ڈورسی کہتے ہیں، ”جب سلامتی کی بات آتی ہے تو سعودی عرب کے پاس واشنگٹن کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ کوئی اور نہیں ہے، چین بھی نہیں ہے، وہ تیار نہیں ہے اور اس قابل بھی نہیں ہے۔ اور یوکرین جنگ کے بعد کیا روس پر انحصار کیا جا سکتا ہے؟‘‘
 غزہ جنگ کے شروع ہونے سے پہلے تک ریاض حکومت امریکہ کے ذریعے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے عارضی مذاکرات میں مصروف تھی لیکن جنگ کے آغاز کے بعد سعودی عرب نے مذاکرات کا سلسلہ روک دیا اور اپنا موقف بھی سخت کر لیا۔
سعودی کا فوری,سخت ردعمل
امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس کی اور سعودی حکومت نے ٹرمپ کی تجویز پر غیر معمولی رفتار کے ساتھ ردعمل کا اظہار کیا۔ ان کے تبصروں کے تقریباً ایک گھنٹہ بعد مقامی وقت کے مطابق صبح 4:00 بجے سعودی وزارت خارجہ نے ایکس پر ایک بیان شائع کیا، جس میں ”فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے بے گھر کرنے کی کوششوں کو واضح طور پر مسترد کرنے کا اعادہ کیا گیا۔‘‘
اسی بیان میں سعودیوں نے نیتن یاہو کے اس تبصرے کو بھی مسترد کر دیا کہ ریاض حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر آنے والے ہیں۔ سعودی عرب نے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کے بغیر کوئی تعلقات قائم نہیں ہوں گے۔
ٹرمپ کا منصوبہ ریاض کے لیے حقیقی خطرات کا حامل ہے، جو اقتصادی تبدیلی کے ساتھ ساتھ کاروبار اور سیاحت کو راغب کرنے کے لیے استحکام پر انحصار کر رہا ہے۔سعودی محقق عزیز الغاشیان کہتے ہیں کہ اگر غزہ کے باشندوں کو بے گھر کر کے مصر اور اردن منتقل کیا جاتا ہے تو یہ ”علاقائی استحکام اور خاص طور پر سعودی سلامتی کے لیے ضروری دو ممالک کو کمزور کر دے گا۔‘‘ ان کا مزید کہنا ہے، ”نیتن یاہو کی رضامندی کے ساتھ ٹرمپ کا یہ منصوبہ سعودی عرب کے لیے بڑے خطرات کا باعث ہے۔ یہ اس بات پر روشنی ڈالتا ہے کہ وہ ریاض کی نظر میں امن کے حقیقی شراکت دار نہیں ہیں، خاص طور پر نیتن یاہو، جو بظاہر رعایت کیے بغیر تمام فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔‘‘
ٹرمپ منصوبے کے خطے پر اثرات
واشنگٹن میں عرب خلیجی ریاستوں کے انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ اینا جیکبز کہتی ہیں کہ ٹرمپ کے اعلانات ”خطے کو مزید غیر مستحکم کریں گے اور خاص طور پر سعودی عرب میں امریکہ مخالف جذبات کو ہوا دیں گے۔‘‘ وہ مزید بیان کرتی ہیں، ”وہ سعودی اسرائیل تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے آسانی نہیں بلکہ مشکل پیدا کر رہے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو اور اس علاقے میں مقیم 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی تجویز نے عالمی سطح پر شدید ردعمل پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ عرب دنیا کو بھی مشتعل کر دیا ہے
کنگز کالج لندن کے اینڈریاس کریگ کہتے ہیں کہ اگر واشنگٹن کی طرف سے حکم دیا گیا تو بھی سعودی عرب آسانی کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے آمادہ نہیں ہو گا۔ غزہ جنگ سے پہلے سعودی عرب اپنی سلامتی کی ضمانتوں کے لیے بات چیت کر رہا تھا اور اسرائیلی تعلقات کے بدلے میں سویلین جوہری پروگرام کی تعمیر میں مدد مانگ رہا تھا۔
 اینڈریاس کریگ مزید کہتے ہیں، ”وہ امریکہ کی ملکیت ریاست نہیں ہے اور اس لیے ٹرمپ سے کوئی حکم بھی نہیں لے رہے۔ مجھے لگتا ہے کہ سعودی عرب اپنے موقف پر ثابت قدم رہے گا، کچھ تھوڑا بہت لین دین ہو سکتا ہے لیکن اصل سرخ لکیریں باقی رہیں گی۔‘‘

ٹیگ: americaCrown PrinceGazaGaza genocidegenocide in GazaHamashamas gazaIsraelPalestineSaudi ArabiaUAEUSA

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

22 اپریل
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے
خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

21 اپریل
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ
خبریں

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

21 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN