نئی دہلی:(آر کے بیورو)
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وقف ترمیمی بل کل یعنی جمعرات کو لوک سبھا میں پیش ہوسکتا جس کے لیے سرکار نے پوری تیاری اور ہوم ورک کرلیا ہے ،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیلگو دیشم پارٹی اور آ رجے ڈی بعض معمولی ترمیمات کے ساتھ اس کے حق میں ووٹ دینے ہر رضامند ہوگیے ہیں ـ البتہ سرکار نے فی الحال وقف بائی یوزر کو بخش دیا ہے اندرونی حلقوں سے یہ اطلاع ملی ہے –
معاملہ کی سنگینی کر دیکھتے ہوئے مسلمانوں کے سب سے باوقار اور مؤقر مشترکہ پلیٹ فارم مسلم پرسنل لا بورڈ کی مجلس عاملہ کی ہنگامی میٹنگ آج یعنی بدھ کو نئی دہلی کے اسلامک سینٹر میں ہورہی ہے ،جس میں وقف بل کی منظوری سے پیدا ہونے والے ممکنہ حالات اور اس سے نمٹنے کے لئے مجوزہ لائحہ عمل پر غور و خوض کیا جارہا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میٹنگ میں اکیاون میں سے صرف پینتیس ممبران شریک ہوئے ہیں ـکئی مؤقر ممبران نے بتایا کہ وہ پہلے سے ختم بخاری شریف و دیگر دینی جلسوں میں شرکت کی منظوری دے چکے ہیں اس لیے عاملہ کی میٹنگ میں نہیں آسکے ـان کے نزدیک اوقاف اور کامن سول کوڈ جیسے اہم ترین چیلنجوں پر غوروخوض سے زیادہ ان جلسوں میں شرکت ضروری تھی
اس میٹنگ سے کیا نکل کر آیے گا یہ دیر رات معلوم ہو جائے گا ،بتایا جاتا ہے کہ بورڈ کی سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ وہ کیا راستہ اختیار کرے ،عوامی تحریک چلائے،لوگوں کو سڑکوں پر اتارے ،قانونی سطح پر مقابلہ کرے ،کوئی روڈ میپ سامنے نہیں ہے ،سرکار کی نیت اور تیوروں کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ وہ ہرقیمت پر بل منظور کراکر رہے گی،اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے سوال یہ ہے کیا بورڈ میں اتنی قوت اور اہلیت ہے کہ وہ کسان آ ندولن جیسا آ ندولن کھڑا کرسکے جبکہ اس کی قیادت شاید ہی اتنی محنت کرپایے اور رمضان بھی قریب ہیں