ممبئی :
ملک بھر میں کورونا وائرس نےتباہی مچا رکھی ہے۔ اس عالمی وبا کی زد میں کئی سیلیبز بھی آہے ہیں ۔ وہیں اداکارہ حنا خاں کے سر پر دکھوں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ والد کو کھونے کے کچھ دنوں بعد ہی اب وہ کورونا وائرس کی زد میں آگئی ہیں۔ اس سے ان کی پریشانیاں اور بڑھ گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے حنا خاں نے اس انفیکشن کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے رابطے میں آنے والوں سے کورونا ٹیسٹ کروانے کی بھی درخواست کی ہے۔
حنا خاں نے انسٹاگرام پر لکھا ، ‘یہ میرے اور اہل خانہ کے لئے بہت مشکل وقت ہے۔ اس دوران میں کورونا مثبت پائی گئی ہوں۔ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق میں نے خود کو ہوم کوارنٹین کرلیا ہے اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کررہی ہوں۔
انہوں نے لکھا ، میں اپنے رابطے میں آئے تمام لوگوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اپنا ٹیسٹ کروائیں۔ مجھے بس آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ سلامت رہیں اور اپنا خیال رکھیں۔ ‘
بتادیںکہ حناخاں کے والد کا انتقال 20 اپریل کو ہوگیاتھا۔ ان کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوگئی تھی۔ اس وقت حنا خاں شوٹنگ کے سلسلے میں سری نگر تھی، جیسے ہی اسے اپنے والد کے انتقال کی خبر ملی ، وہ ممبئی واپس آگئیں۔
گزشتہ دنوں کئی ستارے کورونا کی زد میں آچکے ہیں۔ سونو سود ، نیل نتن مکیش ، ارجن رامپال اور سمیرا ریڈی حال ہی میں کورونا سے متاثرہ پائی گئی تھی۔ پریش راول ، گووندا ، اکشے کمار ، وکی کوشل ، ملند سومن ، آر مدھاون ، عامر خان ، کارتک آرین ، منوج باجپئی اور رنبیر کپور بھی کورونا مثبت پائے گئے تھے ۔