ممبئی :
15 سال کی شادی کے بعد عامرخان اور کرن راؤ نے اپنے رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ عامر اور کرن نے ایک مشترکہ بیان میں اس بات کااعلان کیا ہے کہ اب دونوں کے راستے الگ ہو رہے ہیں ۔ دونوں اب اپنی زندگی کو شوہر بیوی کے بجائے الگ الگ زندگی گزاریں گے ۔ یہ خبر دونوں کے مداحوں کے لیے چونکانے والی ہے ۔
عامر خان اور کرن راؤ نے اپنے بیان میں لکھا ، ‘’ان 15 خوبصورت سالوں میں ہم نے ایک ساتھ زندگی کے تجربات،لطف اور خوشی کو شیئر کیا ہے ، ہمارا رشتہ صرف اعتماد، احترام اور پیار میں بڑھا ہے ۔ اب ہم اپنی زندگی میں ایک بات شروع کرنا چاہیں گے۔ شوہر- بیوی کی شکل میں نہیں، بلکہ شریک ماں -باپ اور کنبہ کی شکل میں ۔ ہم نے کچھ وقت پہلے ایک الگ ہونے کے پلان کو شروع کیا تھا ۔اس نظام کو باضابطہ شکل دینے میں راحت محسوس کررہے ہیں ۔
بیان مزید لکھا گیا ہے، الگ الگ رہنے کے باوجود زندگی کو ایک وسیع خاندان کی طرح شیئر کریں گے۔ ہم ہمارے بیٹے آزاد کیلئے ایک والدین کی طرح ہی رہیں گے۔ جن کا خیال اور پرورشہم مل کر کریں گے۔ ہم فلموں، پانی فاؤنڈیشن اور دیگر منصوبوں پر ایک پارٹنر کے طور پر کام جاری رکھیں گے، جن کے بارے میں ہم جذباتی محسوس کرتے ہیں۔