امریکا نے اسرائیل کو یہ واضح پیغام پہنچا دیا ہے کہ ایران کی جوہری اور تیل کی تنصیبات کو حملے کا نشانہ نہ بنایا جائے۔ یہ بات اسرائیلی ٹی وی "چینل 13” نے بتائی۔
چینل کے مطابق اندازہ کیا جا رہا ہے کہ اسرائیل کی جوابی کارروائی ہفتے کے روز یہودیوں کے مقدس ترین مذہبی دن "یومِ کپور” کے گزرنے کے بعد کی جائے گی۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے گذشتہ دو روز کے دوران میں امن و سلامتی کے حوالے سے بھرپور مشاورتیں انجام دیں جن میں سیکورٹی اداروں کی قیادت شریک رہی۔تین امریکی اور اسرائیلی ذمے داران کے مطابق فریقین ایران کے خلاف جوابی کارروائی کے دائرے پر مفاہمت کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے گذشتہ ہفتے علانیہ طور پر اسرائیل پر زور دیا تھا کہ وہ ایران کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے سے گریز کرے۔
ادھر اسرائیلی ذمے داران نے باور کرایا ہے کہ مذاکرات کی میز پر تمام راستے موجود ہیں۔