نئی دہلی:
اے آئی ایم آئی ایم نے دہلی میں اپنی بنیادیں مضبوط کرنے کی کوشش شروع کردی ہے۔ گزشتہ دنوں ہوٹل بزنس میں اور تعلیم محاذ پر سرگرم کلیم الحفیظ کو دہلی اکائی کی کمان سونپی گئی تھی۔ استقبالیہ پروگراموں میں مصروفیت کے دوران انہوں نے اے آئی ایم آئی ایم دہلی کے انچارج اور اورنگ آباد کے ممبر پارلیمنٹ امتیاز جلیل سے ان کی سرکاری رہائش ساؤتھ ایونیو جا کر ملاقات کی اور دہلی میں پارٹی کے پھیلاؤ کے طور طریقوں کے ساتھ دہلی پردیش کمیٹی کی تشکیل پر غوروخوض کیا گیا ۔ بلیغ الزماں نعمانی کو ریاستی جنرل سکریٹری بنانے پر اتفاق ہوا۔ یہ ملاقات کئی گھنٹے چلی ، جس میں کارپوریشن کے اگلے الیکشن ،مجلس کی توسیع اور استحکام پر تبادلہ خیال ہوا۔