لکھنؤ :
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا ’ مفت بجلی‘ کا داؤ کئی سیاسی پارٹیوں کو بھی اپنی طرف متوجہ کیا ہے ۔ یقینی طور سے دہلی میں عام آدمی پارٹی کو ملی لگاتار دو بڑی کامیابی میں اس ’ مفت بجلی‘ کے داؤ کا بڑاہاتھ رہاتھا۔ لگتا ہے کہ ایس پی سپریمو اکھلیش یادو بھی اس سے متاثرہوئےہیں۔
ایس پی کے لکھنؤ واقع دفتر کے باہر لگے ہورڈنگز میں وعدہ کیا گیا ہے کہ اگر 2022 میں اترپردیش میں اکھلیش یادو کی سرکار بنتی ہے تو ریاست کے لوگوں کو300 یونٹ ’مفت بجلی ‘ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ 10 لاکھ نوجوانوں کو نوکری دینے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے ۔