نئی دہلی,11جنوری:مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سینئیر لیڈرامت شاہ نے انتخابی مہم کے دوران سنیچر کو دہلی میں جھگی بستی پردھان سمیلن سے خطاب کیا۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے امت شاہ نے کہا، ‘دہلی کو ‘آپ دا’ (مصیبت )سے آزاد کرنے کا وقت آگیا ہے۔ 5 فروری آپدا آزادی کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا منشور پتھر کی لکیر ہے۔
امت شاہ نے کہا، ‘دہلی کو ‘آپ-دا’ سے آزاد کرانا جھگی بستی والوں کی ذمہ داری ہے۔ ہم نے آپ کی تمام ضروریات کی فہرست بنائی ہے اور اسے بی جے پی صدر جے پی نڈا اور پی ایم مودی کو پیش کر دیا ہے۔ جیتتے ہی ہم آپ کے تمام مسائل حل کر دیں گے۔واضح رہے جھگی بستی والے عام آدمی پارٹی کے کورووٹر ہیں اور بی جے پی نے ان ووٹوں کو ٹارگٹ پر لیا ہے . انہوں نے کہا، ‘ہمارے انتخابی منشور میں آپ کی تمام ضروریات ہوں گی اور یہ AAP کے منشور کی طرح نہیں ہوگا اور اس سے پوچھا جائے گا،جواب طلب کیا جاسکے گا۔ آپ دہلی کے نجات دہندہ ہوسکتے ہیں۔ 5 فروری ‘آپ دا’ سے آزادی کا دن ہے۔