نئی دہلی:
دفعہ 370 اور جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کے خاتمے کے بعد وہاں کے لیڈروں کے ساتھ مودی سرکار کی پہلی میٹنگ ہے ،جس پر دنیاکی نظریں لگی ہیں، گرچہ اس کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے، مگر امید یہ ہے کہ ان دونوں معاملات پر گفتگو مرکوز رہے گی۔ شاید ہی اس سے کچھ نکل کر آئے۔دیکھتے ہیں اس بحر کی تہہ سے کیا نکلتا ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ قومی حالات، بین الاقوامی بدلتی صورتحال،افغانستان میں طالبان کی دستک جیسے پس منظر میں ہونے والی یہ میٹنگ غیر معمولی ہے ۔جوش وجذبہ کا یہ حال ہے کہ نہ ماسک ضروری لگا اور نہ ہی دوگز کی دوری کو مناسب سمجھاگیا۔