لکھنؤ : (ایجنسی)
الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے ایک حکم میں بھاری مقدار میں گانجہ رکھنے کے الزام میں گرفتار ایک ملزم کو ضمانت دے دی ہے۔ یہ حکم جسٹس سدھارتھ کی بنچ نے کلیم نامی شخص کی درخواست ضمانت پر دیا۔ ملزم 18 جنوری 2019 سے جیل میں تھا۔
نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ملزم کو بھاری مقدار میں ممنوع مواد کے ساتھ گرفتار کیا تھا اور اس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ جنوری 2019 میں ایودھیا ضلع کے این سی بی پولیس اسٹیشن میں اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ملزم سے مبینہ طور پر 350 کلو گرام گانجہ برآمد ہوا ہےتھج۔
عدالت میں درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے ملزم نے موقف اختیار کیا کہ اس کی گرفتاری منصوبہ بند طریقے سے کی گئی۔ وہ بے قصور ہے۔ یہ بھی عرض کیا گیا کہ گانجے کی بازیابی کا کوئی آزاد گواہ نہیں ہے۔








