اردو
हिन्दी
مارچ 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

عمل سے فارغ ہوا مسلماں بنا کے تقدیر کا بہانہ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
عمل سے فارغ ہوا مسلماں بنا کے تقدیر کا بہانہ
1k
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کلیم الحفیظ

تقدیر ایک ایسا لفظ ہے جو انسان کو سکون اور اطمینان عطا کرتا ہے۔تقدیر پر ایمان، انسان کو ٹینشن اور ڈپریشن سے محفوظ رکھتا ہے۔اس لیے کہ ٹینشن اور ڈپریشن کے الفاظ تقدیر پر ایمان کی ضد ہیں۔لیکن مسلم معاشرے میں اس لفظ کا جس قدر غلط استعمال ہوا ہے شاید کسی اور لفظ کا ہوا ہو،یوں تو برصغیر کے مسلمانوں نے کم و بیش اپنے جملہ عقائد میں کچھ نہ کچھ پھیر بدل کرلیا ہے۔لیکن عقیدۂ تقدیر میں اس نے جس قدر تحریف کرلی ہے وہ باقی عقائد کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔آج مسلم معاشرہ غلامی،ذلت اور رسوائی کی جس دلد ل میں جا گرا ہے اس میں تقدیر کے غلط مفہوم کا بڑا حصہ ہے۔آج ہم اپنی غربت،جہالت اور محکومی کو اپنا مقدر مان کر آرام کی نیند سوتے ہیں۔ہمارا مزدور اپنی معاشی تگ و دو میں صرف اس لیے اضافہ نہیں کرتا کیوں کہ وہ سمجھتا ہے کہ یہی اس کے مقدر میں ہے۔یہاں تک کہ ہمارے بھیک مانگنے والے فقراء بھی ہاتھ پھیلانے کو اپنی تقدیر سمجھ کر ساری عمر بھیک مانگتے ہیں ۔یہی کچھ حال ہماری سیاست کا ہے۔ہم اقتدار کی تمنا سے بھی محروم ہیں۔ہمارے دلوں میں اب اس ضمن میں آرزؤں نے بھی پیدا ہونا چھوڑ دیا ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ نے ہر چیز مقدر فرمادی ہے۔مگر یہ بات بھی سچ ہے کہ یہ مقدر اللہ کے سوا کسی کو معلوم نہیں۔مجھے نہیں معلوم کہ میرا مقدر کیا ہے؟اگر مجھے میرا مقدر معلوم ہی نہیں تو میں اپنی کمزوری کو مقدر کیوں تسلیم کرلوں۔؟کیوں نہ خود کو خوش حال اور طاقت ور بننے کی جدو جہد کروں؟کیوں نہ تمنا کروں کہ ایک دن اپنے ملک کے لیے قابل فخربن جائوں؟اس بات کی آرزو کیوں نہ کروں کہ میری آنے والی نسلیں مجھ سے بہتر حالات میں زندگی گزاریں؟ایک غریب انسان جب اپنی غربت کو مقدر سمجھ لیتا ہے تو وہ اپنی خوش حالی کے حصول کے لیے کچھ نہیں کرتا،وہ اپنے حالات بدلنے کی کوشش تو بہت دور تمنا بھی نہیں کرتا۔اسی لیے اسے کوئی راستا بھی نہیں دکھائی دیتا۔وگر نہ اگر وہ اپنی حالت کے بدلنے کا ارادہ کرے،اپنے ارد گرد کا جائزہ لے،اپنی آمدنی میں اضافے کی راہیں تلاش کرے ،اپنی صلاحیتوں اور اپنے سرمائے کی صحیح منصوبہ بندی کرے تو کوئی وجہ نہیں کہ خدا اس کی محنت کو رائگاں کردے ۔اسی طرح کوئی محکوم قوم اپنی حالت بدلنے کی ٹھان لے تو کون ہے جو اسے غلامی کی دلدل میں رہنے پر مجبور کردے؟گزشتہ ہزار کی سال تاریخ اٹھا کر دیکھ لیجیے کتنی ہی پست اقوام، اپنے ملک کی رہنما بن گئیں۔خود ہندوستان میں آزادی کے بعد ہی حالات کس طرح تبدیل ہوئے ؟ہم سب جانتے ہیں۔ہماری آنکھوں کے سامنے سامنے ہی وہ قومیں جن کے ہاتھ کا پانی پینا بھی ان کے ہم مذہب گوارا نہیں کرتے تھے ،وہی ان کے دفتروں میں چپراسی ہوگئے،اور انھیں ہر صبح سلامی دینے لگے۔اسی طرح جغرافیائی اعتبار سے ملک کا وہ حصہ جو کبھی دانے دانے کو محتاج تھا آج وہاںرزق کی فراوانی ہے۔میری مراد جنوبی ہندوستان سے ہے۔اسی طرح وہ جماعتیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں تھا آج ان کے در پر بھیڑ لگ گئی؟کیا یہ سب کاتب تقدیر نے ان کے مقدر میں لکھ دیا تھا اس لیے ہوگیا؟ یا انھوں نے اس رخ پر کوششیں کیں ؟اور اپنی جدو جہد میں مخلص رہے اس لیے اس کا نتیجہ ان کو ملا؟تقدیر کا غلط تصور ہمارے نکمے پن کومذہبی سند عطا کرتا ہے ۔اس کا مطلب ہے کہ نعوذ باللہ خود اللہ تعالیٰ اپنے محبوب کی امت پر یہ ذلت مسلط کررہا ہے؟تقدیر کا غلط تصور انسان کو عمل کی بنیاد پر جزا وسزا سے آزاد کردیتا ہے ؟اس جرم کی سزا کیسی جس کا کرنا خود اللہ نے مقدر فرمادیا ہو ؟اور اس نیک عمل پر انعام کیوں جس کا ہونا مقدر تھا؟

تقدیر کا دخل ان معاملات میں ہوتا ہے جہاں انسان کو اختیار اور آزادی حاصل نہ ہو،مثلاً انسانوں کا تخلیقی عمل سراسر مقدر پر منحصر ہے ،انسان کے اختیار میں شادی کرنا ہے لیکن یہ ضروری نہیں کہ وہ صاحب اولاد بھی ہوجائے۔اسی طرح انسان کا مرجانا بھی تقدیر الٰہی ہے ،انسان کے بس میں اپنی صحت کی دیکھ بھال اور علاج ہے لیکن موت سے بچ جانا یا کبھی نہ مرنا اس کے اختیار میں نہیں ۔اسی طرح تقدیر کا عمل دخل وہاں سے شروع ہوتا ہے جہاں عمل کا دخل ختم ہوتا ہے،اول تو کسی فرد یا اجتماعیت کی مخلصانہ جدو جہد کبھی رائگاں نہیں جاتی لیکن اگر بالفرض کبھی ایسا ہوبھی جائے کہ تمام کوششوں کے بعد بھی ناکامی ہاتھ لگے تو ایک مومن اسے اللہ کا فیصلہ سمجھ کر قبول کرلیتا ہے۔وہ اس بات کا جائزہ تو ضرور لیتا ہے کہ اس کی کوششوں میں کہاں کمی رہ گئی لیکن وہ اپنی ناکامی کے سبب پاگل نہیں ہوتا ،وہ ڈپریشن میں نہیں چلاجاتا۔بلکہ نئے سرے سے اپنی جدو جہد کا آغاز کرتا ہے۔

تقدیر کا غلط مفہوم خود کو فریب دینے کے سوا کچھ نہیں۔اس وقت پوری ملت اسلامیہ عام طور پر اور خاص طور پر ہندوستان میں تقدیر کے غلط تصور کو لیے بیٹھی ہے۔اس میں بھی معاف کیجیے گا ہمارا وہ طبقہ جو مذہبی رسومات کی ادائیگی میں پیش پیش ہے وہ خود بھی تقدیر کا بہانہ بنا کر بے عملی کا مظاہرہ کررہا ہے اور معاشرے میں بھی اس غلط تصور کی اشاعت کررہا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں تقدیر کے اُسی مفھوم کو سامنے رکھنا چاہئے جو ہمیں ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ نے سکھایا ہے۔آپ ؐ نے غزوہ ٔ بدر میں فوج کی صف کو درست کرنے کے بعد سجدے میں گر کر اپنے رب سے کہا تھا کہ میں جو کچھ کرسکتا تھا کردیا ہے باقی انجام آپ کے ہاتھ ہے۔یعنی میں تیرے جاں نثاروں کے ساتھ گھر سے نکل کر میدان میں آگیا ہوں،میرے پاس جو سامان جنگ تھا وہ لے آیا ہوں،تیرے پرستار، دشمن کے سامنے سینہ سپر ہیں اب شکست و فتح تیرے ہاتھ ہے۔آپ ؐ نے اللہ کا اقتدار قائم کرنے اور اسلام کو غالب کرنے کے لیے تمام ممکنہ تدابیر اختیار فرمائیں اور اس کے بعد تقدیر پر بھروسہ کیا۔آپؐ نے فرمایا:’’ پہلے اونٹ کو کھونٹے سے باندھ پھر تقدیر پر بھروسہ کر‘‘جس امت کے پاس اپنے رسول کا یہ اسوہ ہو وہ امت ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھ کر سب کچھ کاتب تقدیر سے ہی کرانا چاہے تو یہی انجام ہوتا ہے جو اس وقت ہمارا ہے کیوں کہ اسی کاتب تقدیر نے کہا ہے ’’ یقینا اللہ کسی قوم کی حالت کو اس وقت تک نہیں بدلتا ہے جب تک وہ خود اپنے کو نہ بدل لے۔ ‘‘

خبر نہیں کیا ہے نام اس کا خدا فریبی کہ خود فریبی
عمل سے فارغ ہوا مسلماں بنا کے تقدیر کا بہانہ

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
Sanjeev Srivastava Kachori Controversy Debate
مضامین

بی بی سی نیوز کے انڈیا ہیڈ رہے سنجیو سریواستو کے کچوری کی دکان کھولنے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہے؟

24 فروری
Bhagwat Commentary Critical Analysis
مضامین

ملاحظات: بھاگوت بھٹکاؤ کی راہ پر

23 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

Iran US War Analysis News

"ایران جنگ ہار نہیں سکتا، امریکا جیت نہیں سکتا‘‘

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

مارچ 5, 2026
Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

مارچ 5, 2026
Iran US War Analysis News

"ایران جنگ ہار نہیں سکتا، امریکا جیت نہیں سکتا‘‘

مارچ 5, 2026
Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026

حالیہ خبریں

Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

مارچ 5, 2026
Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

مارچ 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN