نئی دہلی : (پریس ریلیز)
ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن شمال مشرقی دہلی کے برجپوری ، مصطفی آباد میں کثیرالمقاصد ’وژن ہارمونی سینٹر‘تعمیر کر رہا ہے ، ایک سادہ تقریب میں وژن گورننگ کونسل کے چیئرمین ٹی عارف علی نے معززین شہر کی موجودگی میں سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ ایک کمیونٹی لرننگ سینٹر کے طور پر بھی کام کرے گا ۔
فاؤنڈیشن روزاول سے ہی شمال مشرقی دہلی کے فسادات سے متاثرہ علاقوں میں اپنے پروگرام وژن 2026 کے تحت راحت اور بازآبادکاری کی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے ۔ یہاں کثیرالمقاصد ‘’وژن ہارمونی سینٹر‘کا قیام لوگوں کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
برج پوری مصطفی آباد میں بننے والے اس پانچ منزلہ کثیرالمقاصد ‘’وژن ہارمونی سینٹر‘ میں میڈیکل کلینک ، خواتین کی ترقی کے لیے پروگرام ، خواندگی پروگرام ، ناگرک وکاس کیندر، کریر گائڈینس پروگرام اور اسکل ڈیولپمنٹ ، وکیشنل ٹریننگ ، بین مذہبی بھائی چارہ پروگرام ہوں گے ہیں ۔
سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ویژن گورننگ کونسل کے چیئرمین ٹی عارف علی نے معززین شہر کے سامنے اس مرکز کی تفصیلات پیش کیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس میں قائم میڈیکل کلینک سے یہاں کے رہنے والوں کو سستا اور اچھا علاج فراہم کیا جائے گا اور میڈیکل کیمپوں اور ہیلتھ چیک اپ کیمپوں کے ذریعے لوگوں میں صحت اور صفائی کے تئیں بیداری لائی جائے گی ۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خواندگی پروگرام اس کا اہم حصہ ہے ، ناگرک وکاس کیندر حکومتی اسکیموں سے مربوط کرنے اور ان سے فائدہ اٹھانے میں علاقے کے لوگوں کی مدد کرے گا۔ کیریئر گائیڈنس سینٹر طلباء کوکیریئرگائیڈنس ، اسکالرشپ آگاہی ، اور کریر کونسلنگ کی خدمات فراہم کرے گا۔ ووکیشنل ٹریننگ دیکر نوجوانوں کو کاروبار سے جوڑنے کا کام ہوگا ۔
خاص بات یہ ہے کہ یہ سبھی پروگرام بلا تفریق مذہب و ملت سبھی کے لیے یکساں طور پر دستیاب ہوں گے ۔