ہاپوڑ:
اترپردیش کے ہاپوڑ ضلع میں بی جے پی ممبر اسمبلی کو گاؤں والوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ ناراض گاؤں والوں نے ممبر اسمبلی کو پانی سے لبا لب سڑک سڑک پر بھی چلوایا ۔ اس واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔ واقعہ ہاپوڑ ضلع کے دھول پور گاؤں کا ہے ۔ آئندہ انتخابات کے مدنظر ایم ایل اے کمل سنگھ ملک ان دنوں گاؤں کی یاترا پر نکلے ہوئے ہیں ۔ بدھ کو وہ دھول پور گاؤں پہنچے تو انہیں گاؤں والوں کے غصہ کاسامنا کرنا پڑا۔
ناراض گاؤں والوں نے کہا کہ آپ انتخاب کے بعد پہلی بار گاؤں آئے ہیں۔ گاؤں میں پانی جماؤ سے لے کر صفائی کا کوئی نظام نہیں ہے۔ سڑک بنائی گئی لیکن پانی نکاسی کی جگہ نہیں بنوائی، جس کی وجہ سے پانی بھرا رہتاہے ۔ گاؤں کے لوگ اسی پانی سے آنے جانے کو مجبور ہیں۔ ایم ایل اے جب موقع پر پہنچے تو پردھان نشا کے شوہر رویندر و کچھ گاؤں والے جمع ہو گئے۔ پردھان کے شوہر نے ایم ایل اے کاہاتھ پکڑا اور پانی کے درمیان لے گئے۔ اس دوران وہاں موجود لوگوں نے ویڈیو بنانا شروع کردیا۔
اس واقعہ کے سوشل میڈیا پلیٹ پر آنے کےبعد سیاسی تبصروں کا دور بھی شروع ہو گیا ہے۔ یوتھ کانگریس کے صدرسرینواس بی وی نے بی جے پی پر طنز کستے ہوئے کہاکہ 2022 میں اترپردیش میں بی جے پی کے ڈبنے کےرجحان آنے لگے ہیں۔
اس ویڈیو پر لوگوں کے تبصرے بھی آنے لگے۔ کوئی ایم ایل اے کے ساتھ کئے گئے برتاؤ کو صحیح ٹھہرارہا ہے تو کوئی اس کے لئے پردھان کو قصور وار ٹھہرا رہاہے ۔ جی شنکر نام کے یوز کا لکھنا ہے کہ جو جیسا کرے گا وہ ویسا گھرے گا ۔ وہیں اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کچھ لوگ اپنے علاقوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں بھی اپنے علاقے میں ایم ایل اے کے آنے کاانتظارہے ۔ چودھری جاوید نام کے ایم ایل اے کا کہنا ہے کہ چلنا نہیں بلکہ تیرنا چاہئے تھا ، کچھ کمی رہ گئی ۔