بھارت میں رہنے کے لئے شرطیں لاگو کی جارہی ہیں اور ان میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے ا وندے ماترم،جے شری رام کے ساتھ ایک اور نئی شرط سامنے آئی ہے ـ یوگی سرکار کے ایک وزیر میانکیشور شرن سنگھ نے اتر پردیش کے امیٹھی میں ایک پروگرام میں متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے رام کتھا کے اسٹیج سے کہا کہ اگر آپ بھارت میں رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو رادھے رادھے کہنا پڑے گا۔ کسی نے اس کی ویڈیو بنائی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوئی تو وائرل ہو گئی۔لوگ اس پر اپنے انداز میں ردعمل دے رہے ہیں۔
خبر کے مطابق یوپی حکومت میں ریاستی وزیر میانکیشور شرن سنگھ رام کتھا پہنچے تھے۔ وہ سٹیج سے عوام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اگر آپ بھارت میں رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو رادھے رادھے کہنا پڑے گا۔ اس دوران ان کا بیٹا ان کے ساتھ سٹیج پر موجود تھا۔ میانکیشور شرن سنگھ ضلع کی تلوئی اسمبلی سے بی جے پی کے ایم ایل اے ہیں۔ ریاست کے وزیر مملکت ہیں۔