قابض صہیونی حکومت نےمشرقی بیت المقدس میں ‘مقامی پلاننگ وڈیولپمنٹ کمیٹی کے ذریعے یہودی آباد کاروں کے لیے 2540 مکانات کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ عبرانی اخبار’ہارٹز‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے منظور کردہ نئے گھروں میں سے 540 ابو غنیم کالونی کے باہر جبکہ 2000 مکانات گیوات ھمٹوز کالونی میں بیت صفافا کے مقام پر تعمیر کیے جائیں گے۔بیت صفافا میں یہودی آبادکاری کے منصوبے میں مستقبل میں کسی سیاسی حل کی صورت میں القدس کی تقسیم میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔چند روز قبل اسرائیلی بلدیہ نے کہا تھا کہ وہ القدس میں بسگات زئیو کالونی میں یہودی آباد کاروں کے لیے 930 گھروں کی تعمیر پر جلد کام شروع کرے گی۔تعمیراتی منصوبے کے تحت اسرائیلی بلدیہ نے بسغازئیو، رمات شلومو، گیلو، گیوات ھمٹوس اور دوسری کالونیوں میں تعمیرات شامل ہیں۔