ممبئی:
کئی دہائیوں تک بڑی اسکرین پر راج کرنے والے اداکار دلیپ کمار آج ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔ وہ پچھلے مہینے سے ہی سانس کی دشواریوں میں مبتلا تھے۔ جس کی وجہ سے انہیں ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیاتھاتاہم آج صبح ساڑھے7 بجے وہ مالک کے حقیقی سے جاملے۔ دلیپ کمار نے ایک طویل عرصہ تک سامعین کو محظوظ کیا۔ آج صرف انکی کی یادیں ہمارے پاس باقی ہیں۔ آئیے ایک کے بعد ایک دلیپ کمار کی کچھ بہترین فلموں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
بالی ووڈ میں کچھ ایسی فلمیں آئیں ہیں جن کے کردار ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ ہندوستانی سنیما کی ایسی ہی ایک فلم ‘’مغل اعظم‘ رہی ہے۔ 1960 کی اس فلم میں دلیپ کمار نے راج کمار سلیم کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم ایسی ہٹ رہی تھی اور آج بھی فلمی شائقین کے ذہنوں اور دل پر راج کررہی ہے۔
ڈرامہ اور ایکشن سے بھرپور فلم’ ‘کرانتی‘ اداکار دلیپ کمار کی کبھی نہیں بھولے فلموں میں شامل رہی ہے۔ فلم میں اداکار ششی کپور ، شتروگھن سنہا اور اداکارہ ہیما مالینی بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ دلیپ صاحب کی فلم نے سنیما گھروں میں بے حد کامیابی حاصل کی تھی۔
بالی ووڈ میں 80 کے ملک کی سب سے زیادہ سپر ہٹ فلموں کے بارے میں بات کریں تو پھر اس میں ‘’کرما‘ کا نام بھی سامنے آتا ہے۔ دلیپ کمار نے اس فلم میں ایک پولیس افسر کا کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم کے گانے اتنے مشہور ہوگئے ہیں کہ آج بھی انہیں یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے دن ہمیشہ سنا جاتا ہے۔
ہندوستان کا ایک سب سے جذباتی فلم’دیوداس‘ رہی ہے۔ 1955 کی اس فلم میں دلیپ کمار کا کردار ابھی بھی یاد ہے۔
فلمی دنیا میں جڑواں ہیروز جیسے ٹرینڈ کی انٹری دلیپ کمار کی فلم ‘’رام اور شیام‘ سے ہوئی تھی۔ اس فلم میں دلیپ جی نے جڑواں لڑکوں کا کردار ادا کیا تھا جن کے نام رام اور شیام تھے۔ اس فلم میں دلیپ کمار کی شاندار اداکاری کو دیکھ کر سامعین ان کی کارکردگی سے متاثر ہوئے۔