ممبئی : (ایجنسی)
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو بڑی راحت ملی ہے۔ آرین کی ضمانت کی عرضی پر مسلسل تین دن تک سماعت کے بعد بامبے ہائی کورٹ نے انہیں ضمانت دے دی ہے۔ آرین خان کی تیسری بار کوشش کے بعد ضمانت مل گئی ہے۔ اس سے قبل سیشن کورٹ نے آرین خان کی درخواست ضمانت خارج کر دی تھی۔
ڈرگس کیس میں آرین خان کو ضمانت مل گئی ہے۔ آرین خان کو این سی بی نے ڈرگس کیس میں گرفتار کیا تھا۔ آرین خان سمیت منمن دھامیچا ، ارباز مرچنٹ کو بامبے ہائی کورٹ نے دی ضمانت۔ کہا جا رہا ہےکہ آرین خان آج نہیں کل جیل سے باہر نکلیں گے ۔
اے ایس جی انل سنگھ کے دلائل کا جواب دیتے ہوئے آرین خان کے وکیل مکل روہتگی نے عدالت میں کہاکہ آرین-ارباز ساتھ تھے لیکن نہیں جانتے تھے کہ ارباز کے پاس منشیات ہے۔ آرین خان نے کوئی سازش نہیں کی ہے۔ سازش کو ثابت کرنے کے لیے ثبوت ہونے چاہئیں۔ سازش ثابت کرنا مشکل لیکن شواہد کا کیا ہوگا؟ مانو اور گابا آرین خان کو جانتے تھے لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا گیا ۔ معاملے میں دو لوگوں کو پہلے ہی ضمانت دی جاچکی ہے ۔







