نئی دہلی (آرکے بیورو)جیسا کہ روزنامہ خبریں نے بتایا تھا کہ آتشی سی ایم کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں وہ سج ثابت ہوگیا -آتشی کو دہلی کا نیا وزیر اعلی بنایا جا رہا ہے۔ عام آدمی پارٹی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں ان کے نام کو منظوری دی گئی ہے۔ اس کا اعلان عام آدمی پارٹی نے بھی کیا ہے۔ اب دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال آج شام 4.30 بجے گورنر (ایل جی) وی کے سکسینہ سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران خود کجریوال وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ استعفیٰ کے ساتھ ساتھ قانون ساز پارٹی کے رہنما کانام ایک خط بھی ایل جی کو پیش کیا جا ئے گا۔ واضح رہے کہ کیجریوال نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ وہ 2 دن بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے کر عوام کی عدالت میں جائیں گے۔
گوپال رائے نے ایک پریس کانفرنس میں کہا، ‘بی جے پی نے اروند کیجریوال کو جیل سے استعفی دیننے کے لئے ہر حربہ آزمایا بہت دباؤ ڈالا، کوشش کی کہ حکومت کو گرایا جا سکے ،لیکن انہوں نے (کیجریوال) بی جے پی کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔ ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات اکتوبر نومبر میں ہوں۔ جب تک عوام بھاری اکثریت کے ساتھ کجریوال کو دوبارہ وزیر اعلیٰ نہیں بنا دیتے تب تک آتشی کو متفقہ طور پر وزیر اعلیٰ منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘اروند کیجریوال پہلے استعفیٰ دیں گے۔ پھر نئی حکومت کا دعویٰ پیش کیا جائے گا۔ استعفیٰ آج ہی ہوگا اور دعویٰ آج ہی پیش ہوگا۔ نئی کابینہ کے حوالے سے پارٹی بیٹھ کر فیصلہ کرے گی۔خبر کے اپ ڈیٹ ہونے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے