آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا وشوا سرما نے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست بھر میں ہوٹلوں، ریستورانوں اور عوامی مقامات پر گائے کا گوشت نہ تو کھایا جائے گا اور نہ ہی پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بسوا کے حکم پر آسام کے وزیر پیوش ہزاریکا نے آسام کانگریس کو اس فیصلے کا خیر مقدم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گائے کا گوشت نہ کھاؤ نہ پاکستان جاؤ۔بدھ کو ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں بیف کے استعمال سے متعلق موجودہ قانون میں ترمیم کرنے اور نئی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سرما نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا، "ہم نے ریستورانوں، ہوٹلوں اور عوامی مقامات پر گائے کا گوشت پیش کرنے اور کھانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔”