نئی دہلی : (ایجنسی)
آئندہ اسمبلی انتخابات سے پہلے ایس پی نے بی ایس پی اور حکمراں جماعت بی جے پی کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ دراصل بی ایس پی کے 6 معطل اور ایک بی جے پی ایم ایل اے آج ایس پی میں شامل ہو گئے۔ ان تمام ایم ایل اے نے اکھلیش یادو کی موجودگی میں ایس پی کی رکنیت لی۔ اس دوران اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کے خلاف عوام میں اتنا غصہ ہے، عوام اس قدر غمگین ہیں کہ آنے والے وقت میں بی جے پی کا صفایا ہو جائے گا۔
اکھلیش یادو نے کہاکہ بہت سارے ایسے لوگ ہیں جو ایس پی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ آنے والے وقت میں تصویر واضح ہو جائے گی۔ اکھلیش نے کہاکہ بی جے پی نے منشور کے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔ بی جے پی نے وعدہ کیا تھا کہ 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کر دی جائے گی۔ لیکن آج کسان یہ جاننا چاہتا ہے کہ کسانوں کی آمدنی کب دوگنی ہوگی۔ آج تمام ضروری اشیاء مہنگی ہو گئی ہیں۔
اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی کے منشور کا کوئی صفحہ دیکھ لیجئے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ قیمت پر دھان کی خرید کا وعدہ کیاگیا تھا۔ آج اترپردیش کا کسان کے دھان کی خرید نہیں ہوپا رہی ہے ۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وعدہ کیا تھا کہ جھانسی اور متھرا میں میٹرو بنے گی، لیکن کہیں بھی میٹرو نہیں بنی۔ صرف انہی شہروں میںمیٹرو کا کام ہوا ہے، جو ایس پی کے دورحکومت میںپاس ہوئے تھے ۔
اکھلیش نے کہاکہ بی جے پی نے 2017 میں عوامی بہبود کا ریزولوشن لیٹر بنا کر کوڑے میں پھینک دیا۔ بی جے پی پنا انچارج تو بناتے ہیں ، لیکن اپنے ہی بنائے پنے کو نہیں پڑھا۔ اکھلیش نے کہاکہ سرکار بتائے کسانوں اور کھیتی کے کون سا اچھا کام کیا۔ بندیل کھنڈ کے لوگوں نے سب سے زیادہ بی جے پی پر بھروستہ کیا، لیکن جتنا زیادہ بھروسہ عوام نے کیا،اتنا بڑا دھوکہ بی جے پی نے دیا۔ تعلیمی ادارے کو تباہ کردیاگیا ہے ایک خاص سوچ کے لوگوں کو بیٹھا دیا گیا تاکہ برسوں تک اسی سوچ کے لوگ آتے رہیں۔
بی ایس پی کے یہ ایم ایل اے ایس پی میں شامل
1- اسلم ایرانی (بھنگہ شراوستی)
2- اسلم علی چودھری (ڈھولانہ-ہاپوڑ)
3- مجتبیٰ صدیقی (پرتاپ پور-الہ آباد)
4- حکیم لال بند (ہانڈیا- پریاگ راج)
5- ہرگووند بھارگو (سدھولی-سیتا پور)
6- سشما پٹیل (مونگرہ بادشاہ پور)
اس کے علاوہ بی جے پی کے سیتا پور ایم ایل اے راکیش راٹھور ایس پی میں شامل ہو گئے۔








