سیتاپور: آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر اور نگینہ کے رکن پارلیمنٹ چندر شیکھر آزاد نے جمعرات کو ضلع جیل میں ایس پی لیڈر محمد اعظم خان سے ملاقات کی۔ باہر آکر کہا کہ اعظم خان کو پھانسی والی بیرک میں رکھا گیا ہے۔ ان کی آنکھوں میں انفیکشن ہے اور طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ چندر شیکھر نے کہا کہ اعظم خان پر چھائے ہوئے مصیبت کے بادل جلد ہی چھٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بکری چوری جیسے کیس میں 10 سال کی بھاری سزا کیا مناسب ہے؟انہوں نے کہا کہ جب مجھ پر گولی چلائی گئی۔ تب وہ میرے ساتھ تھے۔ اس وقت بحران ہے تو ہم ان کے ساتھ ہیں۔ ان کے اور میرے خاندانی تعلقات ہیں۔ چندر شیکھر نے کہا کہ یوپی کے وزیر اعلیٰ نے ‘کٹیں گے تو بٹیں گے’ کا نعرہ دیا ہے۔ اس کے لیے میں کہتا ہوں کہ اگر دلت، بہوجن اور اقلیتوں کو 6747 ذاتوں میں تقسیم کیا جائے تو وہ کٹ جائیں گے اور حقوق سے محروم ہو جائیں گے۔ اس دوران انہوں نے بی ایس پی سپریمو مایاوتی کی لمبی عمر کی خواہش کی، انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے جیل کا کھانا بھی کھایا۔ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جیل کے اندر رہے۔