کولکاتا : (ایجنسی)
سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ بابل سپریا نے ہفتہ کو ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) میں شمولیت اختیار کی۔ بابل کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی اور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈیرک او برائن نے ٹی ایم سی کی رکنیت دلائی۔ مرکزی کابینہ میں ردوبدل کے بعد سپریا نے 48 دن قبل بی جے پی چھوڑ دی تھی۔
بی جے پی سے استعفیٰ دینے کے اعلان کے بعد بابل نے کہا تھا کہ میں کسی دوسری پارٹی میں نہیں جا رہا ہوں۔ میں ہمیشہ سے بی جے پی کا رکن رہا ہوں اور رہوں گا، لیکن کچھ دن کے بعد ہی انہوں نے اپنی پوسٹ میں ترمیم کی اور ’اسے ہمیشہ بی جے پی میں رہنے‘ والی لائن ہٹا دی تھی ۔
ٹی ایم سی میں شامل ہونے کے بعد بابل نے ایک پریس کانفرنس کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ گزشتہ 4 دنوں میں ہوا ہے۔ بنگال کے لوگوں کو ممتا پر یقین ہے۔ میں کام کے لیے ٹی ایمسی میں شامل ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج میرے لیے بہت بڑا دن ہے۔ مجھے عوام کی خدمت کا موقع ملا ہے۔ مجھے اپنے فیصلے پر فخر ہے۔