نئ ڈہلی :کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا 2020 میں دہلی فسادات کے دوران متاثرہ علاقوں سے گزرے گی۔ بتا دیں کہ فسادات شمال مشرقی دہلی میں 23 فروری 2020 کو شروع ہوئے تھے اور تین دن یعنی 25 فروری تک چلے۔ اس دوران فسادیوں نے گاڑیوں، مکانوں اور دکانوں کو آگ لگا دی تھی۔جان ومال کا زبردست نقصان ہوا تھا
جعفرآباد، ویلکم، سیلم پور، بھجن پورہ، گوکل پوری اور نیو عثمان پور میں ہونے والے فسادات میں 53 افراد ہلاک اور 581 زخمی ہوئے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق، بھارت جوڑو یاترا موج پور، سیلم پور اور گوکل پوری جیسے علاقوں سے گزرے گی۔
یہ سفر 3000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر چکا ہے۔ بھارت جوڑو یاترا میں 24 دسمبر کے بعد 9 دن کا وقفہ ہے اور اب یہ 3 جنوری 2023 کو دوبارہ شروع ہوگی۔
آنے والے دنوں میں اس یاترا کو اتر پردیش، پھر ہریانہ اور پنجاب سے ہوتے ہوئے کشمیر تک جانا ہے۔
اہندوستان ٹائمز کے مطابق، دہلی کانگریس کے عہدیداروں نے یاترا کے سلسلے میں دہلی پولیس کے افسران کے ساتھ کئی دور کی میٹنگیں کی ہیں۔ ایسی ہی ایک میٹنگ جمعہ کو کانگریس ہیڈکوارٹر میں ہوئی۔ میٹنگ میں دہلی پولیس، سی آر پی ایف اور انٹیلی جنس بیورو کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ مشرقی اور شمال مشرقی اضلاع کے پولیس کے ڈپٹی کمشنروں نے بھی شرکت کی۔