لالو پرساد کی بیٹی انوشکا کے شوہر چرنجیو راؤ کو سیاست وراثت میں ملی ہے۔ ہریانہ کے وزیر رہے اور مشہور لیڈر اجے سنگھ کے بیٹے چرنجیو کہتے ہیں کہ مہاگٹھ بندھن کے وزیر اعلیٰ عہدہ کے امیدوار تیجسوی جس طرح سے اپنے انتخابی جلسہ میں بے روزگاری کا ایشو اٹھا رہے ہیں، اس سے نوجوان ان کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔
وزیر اعظم کے ذریعہ ‘جنگل راج کے یوراج’ کہے جانے پر چرنجیو راؤ نے کہا کہ این ڈی اے کے پاس کوئی ایشو نہیں بچا ہے۔ انھوں نے کہا کہ این ڈی اے کے لیڈر پرانی باتوں کے بہانے انتخاب جیتنا چاہتے ہیں، لیکن انتخاب جیتنے کے بعد وہ کیا کریں گے، اس پر کچھ نہیں کہہ رہے۔ بی جے پی کے ذریعہ 19 لاکھ لوگوں کو روزگار دینے کے وعدے پر سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ "15 سالوں سے بہار میں این ڈی اے کی حکومت ہے، انھیں کسی نے ملازمت دینے سے روکا تھا کیا؟”
ہریانہ کے یوتھ لیڈر میں شمار راؤ کہتے ہیں کہ انتخاب کے بعد تیجسوی یادو کی قیادت میں حکومت بنے گی۔ انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ تیجسوی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی کابینہ میں بھی شامل رہے ہیں، ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ بھی سنبھال چکے ہیں، اس وقت تو مجرمانہ واقعات میں کمی آئی تھی۔ انھوں نے مزید کہا کہ بی جے پی اور جے ڈی یو عوام کو ایشوز سے بھٹکا کر انتخاب جیتنا چاہتی ہے، لیکن بہار کے عوام اس انتخاب میں کس کو ووٹ دینا ہے یہ ذہن تیار کر چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ نتیش کمار کسی طرح بہار کے اقتدار میں بنے رہنا چاہتے ہیں، ان کے لیے، اتحاد یا پارٹی کوئی معنی نہیں رکھتا۔