ممبئی:
بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کرونا وبا کے بحران کے دوران راجدھانی دہلی کے لوگوں کی مدد کے لئے 300آکسیجن سلنڈر بھیجا ہے انہوں نے اپنے رودر فاؤنڈیشن کی طرف سے ’آکسیجن سیوا آن دی وہیل ممبئی ٹو دہلی‘ نام سے پہل شروع کی ہے ،جس کے ذریعے وہ ممبئی سے دہلی آکسیجن سلنڈر بھیج رہی ہیں۔ روینہ نے بتایا کہ کورونا کی دوسری لہر کے درمیان دہلی میں آکسیجن کی قلت انھیں آزردہ اور انتہائی رنجیدگی کے عالم میں مبتلا کردیا تھا،لہٰذا انھوں نے ذاتی طور پر وہاں سلنڈر بھیجنے کا فیصلہ کیا۔
روینہ ٹنڈن نے کہا کہ میں نے دہلی کے لئے تقریباً300سلنڈر ارسال کر دیئے ہیں اور مزید سلنڈروں کے لئے فنڈجمع کرنے کا کام زوروں پر ہے۔ مدد دینے والے ہمارے دوست بھی ہوسکتے ہیں او رکوئی بھی جن کے پاس ضرورت سے زیادہ پیسہ ہو۔ ہم لوگوں پر دباؤ نہیں بنارہے ہیں۔ عام لوگ آرہے ہیں اور ڈونیٹ کررہے ہیں۔ اس وقت ایمرجنسی کے لئے بچت کی ضرورت ہے جس کا کسی کو بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ لیکن، ہاں ہم ان لوگوں کے پاس جارہے ہیں جو تبدیلی لاسکتے ہیں، ہم ان سے مدد کے لئے کہہ رہے ہیں۔