ممبئی :
پرمبیر سنگھ کے خط سے مچاوبال اب دہلی تک پہنچ گیا ہے۔مرکزی وزیر روی شنکر پرساد اور انوراگ ٹھاکر نے اسے لے کر مہاراشٹر حکومت پر نشانہ سادھا ہے۔ وہیں شرد پوار نے بھی آج شام دہلی میں پارٹی کے سینئر لیڈران کی ایک میٹنگ بلائی ہے۔ جس میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور جینت پاٹل شامل ہوں گے۔اس درمیان ریاست میں ادھوٹھاکے سیاسی مخالفین نے بھی اپنی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔ راج ٹھاکرے نے پریس کانفرنس کرکے وزیر داخلہ کے استعفیٰ ،انبانی کو سیکورٹی سمیت کئی مانگیں کی اور سوال کئے ہیں۔ دوسری طرف اس معاملہ پر آج بی جے پی نے ممبئی کے دادر ایسٹ ریلوے اسٹیشن کے وزیر داخلہ کے استعفیٰ کی مانگ کے ساتھ مظاہرہ کیا۔
روی شنکر پرساد نے مہاراشٹر سرکار پر حملہ بولتے ہوئے کہاکہ 100 کروڑ روپے کا ٹارگیٹ ممبئی سے تھا۔ تو برائے مہربانی ادھوٹھاکرے اور شرپوار جی بتائیں کہ پورے مہاراشٹر کا ٹارگیٹ کیا تھا؟ اگر ایک وزیر کا ٹارگیٹ 100 کروڑ تھا تو باقی وزراء کا ٹارگیٹ کیا تھا؟
انوراگ ٹھاکرے نے معاملے پر بیان دیتے ہوئے کہاکہ ایک سینئر پولیس اہلکار اور سابق پولیس کمشنر نے ریاست کے وزیر اعلیٰ کو لیٹر خط لکھا ہے اور وزیر داخلہ پر سنگین سوال اٹھائے ہیں۔ یہاں ایک سجیدہ تفتیش ہونی چاہئے۔ اگر ممبئی پولیس کی یہ حالت ہے تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ مہاراشٹر فی الحال کس حالت میں ہوگا۔
20 مارچ کو پرمبیر سنگھ کا ایک خط سامنے آیا تھا۔ سی ایم ادھوٹھاکرے کو لکھے اس خط میں پرمیبر سنگھ نے الزام لگایا کہ وزیر داخلہ انل دیشمکھ ممبئی پولیس کے افسران سے وصولی کراتے تھے۔ یہاں تک انبانی دھمکی کیس میں گرفتار انسپکٹر سچن واجے کو بھی انہوں نے 100 کروڑ ہر مہینے وصولی کرنے کا ٹارگیٹ دیا تھا۔
حالانکہ جینت پاٹل وزیر داخلہ انل دیشمکھ کے استعفیٰ کی قیاس آرائیوں کو سرسے خارج کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ کے سخت فیصلوں کی وجہ سے اس طرح کا لیٹر سامنے آیا ہے۔
راج ٹھاکرے کے سوال
مہاراشٹر سرکار کو سب سے پہلے اس سوال کا جواب دینا چاہئے کہ پرمبیر سنگھ کا نرانسفر کیوں ہوا،اگر وہ قصوروار پائے گئے تھے تو پوچھ گچھ ہونی چاہئے تھی۔
خواجہ یونس کیس میں 16 سال معطل رہنے کے بعد سچن واجے کی پولیس میں واپسی کس نے کرائی؟
میں مرکز سرکار سے اس پورے معاملے کی جانچ کی مانگ کرتا ہوں۔ کیونکہ مہاراشٹر سرکار اپنی اعتماد کھوچکی ہے۔ وزیر داخلہ انل دیشمکھ کو بھی فوراً استعفیٰ دینا چاہئے۔
مکیش انبانی کے پاس اسرائیل کا سیکورٹی کوور ہے، یہ پوری دنیا کا سب سے ایڈوانس سیکورٹی کوور ہے،ساتھ ہی ان کے پاس مدھیہ پردیش پولیس کی بھی سیکورٹی ہے،ایسا کیوں ؟یہ اب بھی میرے لئے ایک راز بنا ہوا ہے۔
پولیس انبانی کے گھر کے باہر بامبے کیسے پلانٹ کر سکتی ہے ۔ پولیس کسی اور کے حکم پر کام کررہی ہے۔