لکھنؤ:
ہر گزرتے دن کے ساتھ اترپردیش انتخابات کے دن قریب آتے جارہے ہیں۔ اس دوران یادو، غیر یادو، او بی سی اور غیر جاٹو دلت ذاتوں کے ساتھ روایتی اعلیٰ ذات کے ووٹ بینک پر ہر جگہ بات ہورہی ہے۔ وہیں مسلم ووٹرز کی جانب سے کسی کے لیے حمایت یا کسی کے لیے مخالفت بھی اس وقت موضوع بحث بنا ہوا ہے۔
سال 2017 کے اتر پردیش انتخابات میں 40 فیصد ووٹ شیئر اور 312 سیٹوں کے ساتھ بی جے پی نے اقتدار حاصل کیا تھا۔ یہ ایسی ’کامیابی‘ تھی جو دو دہائیوں سے کسی بھی پارٹی نے حاصل نہیں کیا۔ وہیں سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کا ووٹ شیئر بڑھ کر 50 فیصد ہو گیا۔ اس کے باوجود ایس پی اور بی ایس پی (SP-BSP) اتحاد نے 38 فیصد ووٹ حاصل کیا تھا۔ اتر پردیش کے انتخابات 2022 میں ایس پی اور بی ایس پی الگ الگ لڑ رہے ہیں۔ اب دعوی کیا جارہا ہے کہ وہ ’سماجک نیا‘ (سماجی انصاف) کے بینر تلے ایک بڑے ذات پات کی حمایت کے ساتھ اکیلے ہی حکومت بنائے گی۔ جسے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے تیار کیا ہے۔
اس دعوے کو بی جے پی اور بی ایس پی دونوں کے غیر یادو او بی سی لیڈروں کے ساتھ مزید تقویت ملی ہے جو سماج وادی پارٹی کے لیے ایک صف بندی کر رہے ہیں۔ بی جے پی لیڈروں کا دعویٰ ہے کہ ایسے لیڈر اب غیر یادو او بی سی کے نمائندے نہیں رہے جو نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی کے ساتھ مضبوطی سے بنے ہوئے ہیں۔ جبکہ ایس پی لیڈروں کا دعویٰ ہے کہ اگر اس کی ذات کا حساب کتاب درست ہے جیسا کہ اس کا تصور ہے، تو یہ ہوسکتا ہے کہ اس بار 300 سیٹیں عبور کر لیں۔
اترپردیس میں ذات برادری کا تناسب:
آئیے پہلے اترپردیس میں ذات پات کے تناسب کو سمجھیں۔ سیاسی جماعتوں کے جائزے کے مطابق ریاست اترپردیس میں تقریباً 25 تا 27 فیصد عام ذاتیں (بشمول 10 فیصد برہمن اور 7 فیصد ٹھاکر) ہیں۔ وہیں 39 تا 40 فیصد او بی سی (بشمول 7 تا 9 فیصد یادو اور 4 فیصد نشاد) پر مشتمل ہے۔ تقریباً 20 فیصد ایس سیز اور ایس ٹیز (بشمول 10 فیصد چاٹوز) اور 16 اور 19 فیصد مسلم آبادی ہے۔ ہر ذات کا کوئی قطعی تناسب معلوم نہیں ہے، وہ اس لیے کہ ذات کی الگ سے کوئی مردم شماری نہیں ہوئی ہے۔
اترپردیس میں ذات پات کا تناسب
اونچی ذات
مسلمان
غیر یادو او بی سی
یادو
جاٹ
ماضی میں یوپی میں حکومتیں دو مکمل گروپوں اور غیر یادو او بی سی ووٹ حاصل کرکے صرف 30 فیصد ووٹ شیئر کے ساتھ بنی ہیں۔ ایس پی نے 2012 میں اپنے مسلم-یادو اتحاد کے ساتھ ایسا کیا تھا اور بی ایس پی نے مسلم-جاٹاو اتحاد کے ساتھ 2007 میں ایسا کیا تھا۔ اس وقت بی جے پی اور کانگریس کے ساتھ کثیر الجہتی مقابلے میں چھوٹے کھلاڑیوں کے طور پر ایس پی اور بی ایس پی ایسا کرنے میں کامیاب رہے۔
سال 2017 میں کیا بدلا:
سال 2014 سے نریندر مودی کی لہر پر سوار ہو کر بی جے پی نے 2017 کے یوپی انتخابات میں غیر یادو او بی سی اور غیر جاٹو ایس سی کو اپنے حق میں مضبوط کرنے کے لیے واضح انداز میں حصہ لیا۔ اس نے ان تمام برادریوں کو بیت الخلا سے لے کر ایل پی جی سلنڈر تک مرکز کی طرف سے شروع کی گئی مختلف اسکیموں کا فائدہ دیا ہے۔
(بشکریہ: نیوز 18-)