نئی دہلی:
سی بی ایس ای نے کووڈ-19 کی وجہ سے منسوخ 10 ویں بورڈ امتحانات کے لئے ایک نئی مارکنگ پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت ہر مضمون میں 20 نمبرات انٹرنل اسسٹمنٹ اور 80 نمبر سیشن کے دوران ہوئے امتحانات پر مبنی ہوںگے۔ معلومات کے مطابق امتحان کے نتائج کا اعلان رواں سال جون میں کیا جائے گا۔