پریاگ راج :(ایجنسی)
پریاگ راج میں منعقد ہونے والے یوپی تک کے پروگرام میں آزاد سماج پارٹی کے سربراہ چندرشیکھر آزاد نے کہا کہ وہ روزگار کے مسئلے کو قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دھرم کی پچ پر الیکشن نہیں لڑیں گے ،کیونکہ اس میں جو بھی آئے گا وہ بی جے پی سے مات کھائے گا۔
چندر شیکھر نے یہ بھی کہا کہ ذات پات کا نظام ایک بری چیز ہے اور وہ اس کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔اگر یوگی ٹھاکر ہیں تو وہ سب کے لیڈر ہیں، لیکن دلت صرف دلت کا لیڈر؟ یہ ٹھیک نہیں ہے۔ ‘
انہوں نے کہا ، ‘مایاوتی میری بووا جی ہیں۔ بووا اور بھتیجے کے درمیان ناراضگی کیسی ہے؟ اب ستیش چندر مشرا بی ایس پی کے مالک بن گئے ہیں۔ بہوجن نظریہ تھا کبھی ، آج میں نہیں جانتا کہ کن مسائل پر بات کی جاتی ہے۔ مایاوتی کو دلتوں کے بارے میں بات کرنی چاہیے۔ اتحاد کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارا اتحاد عوام کے ساتھ ہے ، اتحاد تو ایس پی-بی ایس پی کا ہوا تھا۔ ایس پی گئی ، بی ایس پی گئی کیونکہ عوام نے اسے پسند نہیں کیا۔ بی جے پی بھی جائے گی۔
بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے چندر شیکھر نے کہا ، ‘ہماری کوشش ہوگی کہ نوجوانوں کے روزگار کے مسائل کو قومی دھارے میں لایا جائے۔ وہ لوگ بھی ہمیں دھرم کی پچ پر لانا چاہتے ہیں ، لیکن ہم اس کی طرف نہیں آئیں گے۔ ہم جانتے ہیں کہ جو بھی اس میدان میں آئے گا اسے بی جے پی شکست دے دے گی۔
چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ ‘پرینکا گاندھی ہمارے دکھ میں آئیں ، ہم نے انہیں بہن بھی سمجھا ، جب مشکل میں بہنیں ہوں گی تو ہم سپورٹ کریں گے۔ ہم یوپی کی تمام بہنوں سے یہی کہنا چاہتے ہیں۔