نئی دہلی:مودی سرکار اس تعلیمی سیشن (2021-22) میں جولائی – اگست سے تمام یونیورسٹیز میں داخلہ کے لیے ایک مرکزی کامن انٹرنس ٹیسٹ کے انعقاد پر غور کررہی ہے۔
دی پرنٹ کی اطلاع کے مطابق اس ٹیسٹ کی وکالت کی گئی تھی اور یہ ان اہم اسکیم میں شامل ہے جن پر وزارت تعلیم کافی سرگرمی سے کام رہی ہے ۔کامن انٹرنش ٹیسٹ (جے ای ای ) اور قومی اہلیت اور داخلہ امتحان (نیٹ) کی طرح یہ ٹیسٹ نان – ٹیکنکل پروگرام میں گریجویشن سطح کی تعلیم کے لیے یکساں داخلہ امتحان جیسا ہوگا۔
امتحان میںملے نمبرات کی بنیاد پر ہی ملک کے تمام مرکزی یونیورسٹیز جیسے دہلی یونیورسٹی ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جواہرلال نہرو نیورسٹی وغیرہ میں داخلہ ملے گا۔