گوہاٹی :
اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ بدرالدین اجمل نے واضح کیا ہے کہ انتخابات کے بعد وہ کانگریس کو اپنی حمایت دیں گے۔
ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بدرالدین اجمل نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد ایسا لگتا ہے کہ کانگریس کی زیرقیادت ‘’مہاجوت‘ نے اچھی برتری حاصل کرلی ہے۔ 2 مئی کو ووٹوں کی گنتی ختم ہوجائے گی اور ہم کانگریس کے سی ایم عہدہ کے امیدوار کو اپنی حمایت دیں گے ۔
اخبار کے مطابق یہ مانا جاررہا تھا کہ نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں بدرالدین اجمل کی پارٹی کا رول بڑا ہوسکتا ہے اور اس سے ریاست کی سیاست میں تارکین وطن مسلمانوں کی پکڑ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
انتخابی مہم کے دوران بی جے پی رہنما ہیمنت بسوا سرما نے بدرالدین اجمل پر ریاست میں کانگریس کو کنٹرول کرنے کا الزام عائد کرچکے ہیں۔
اب بدرالدین اجمل نے واضح کردیا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لئے کسی امیدوار سے بات نہیں کریں گے بلکہ کانگریس امیدوار کی مکمل حمایت کریں گے۔ ان کے بیان نے ان قیاس آرائیوں پر بریک لگا دیا ہے کہ وہسی ایم کے دعویدار کا نام منتخب کرنے میں بڑا رول ادا کرسکتے ہیں۔