بھوپال : (ایجنسی)
توہین رسالت کے معاملے کو لیکر فرانس کے صدر کے خلاف بھوپال اقبال میدان میں کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود کے ذریعہ کئے گئے احتجاج اور بھوپال ایم ایل اے کے خلاف مذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے کے معاملے میں عدالت نے عارف مسعود کو با عزت بری کردیا ہے ۔
واضح رہے کہ بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کے ذریعہ انتیس اکتوبر دوہزار بیس کو فرانس کے صدر کے خلاف اقبال میدان میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا تھا۔ عارف مسعود کے ذریعہ کئے گئے احتجاج کے بعد بھوپال عدالت میں ان کے خلاف مذہبی اشتعال انگیزی کرنے کا معاملہ درج کیاگیا تھا اور ان کی ضمانت عرضی بھوپال عدالت سے خارج ہونے کے بعد انہیں جبلپور ہائی کورٹ سے اسٹے ملنے میں کامیابی حاصل ہوئی تھی ۔ عارف مسعود کے خلاف پہلا معاملہ انتیس اکتوبر کودرج کیاگیا اور پھر یہی معاملہ چار نومبر کو دفعہ ایک سو تینتالیس اور دفعہ ایک ترپن کے تحت درج کیاگیاتھا۔