پٹنہ: کٹیہار ضلع کی کدوا اسمبلی سیٹ سے کانگریس ایم ایل اے شکیل احمد خان کے بیٹے نے ایم ایل سی کی رہائش گاہ پر خودکشی کرلی۔ کانگریس لیجسلیچر پارٹی لیڈر شکیل احمد خان کے بیٹے کی موت پر غم کی لہر ہے۔ خودکشی کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ۔ سیکرٹریٹ ڈی ایس پی نے واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔
اہل خانہ نے بتایا کہ اتوار کی رات ایان کھانا کھانے کے بعد سو گیا تھا۔ پیر کی صبح گھر والوں نے دیکھا کہ سترہ سالہ سیان پھندے سے لٹک رہا ہے۔ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔