نئی دہلی :
وزیر اعظم مودی نے ملک میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے بگڑتے حالات کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ بلائی ہے۔ ذرائع کے مطابق تیزی سے پھیلتے کورونا انفیکشن کے علاوہ اس اجلاس میں ملک میں جاری کورونا ویکسینیشن مہم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس اجلاس میں کابینہ کے سکریٹری ، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ، صحت کے سکریٹری، ڈاکٹر ونود پال سمیت تمام اعلیٰ عہدیدار شریک تھے۔
یہ میٹنگ ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ہفتہ کے روز ایک دن میں کورونا انفیکشن کے 93 ہزار 249 واقعات درج ہوئے ہیں۔ کورونا ویکسین سے بہت امید ہے لیکن ابھی بڑی آبادی کو ویکسین لگایا جانا باقی ہے۔