نئی دہلی:
دہلی فسادات کے ملزم اور تہاڑ جیل میں جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد کورونا متاثر ہوگئے ہیں۔ وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں تہاڑ جیل اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جیل حکام کے مطابق ہفتہ کے روز انفیکشن کا پتہ چلنے کے بعد انہیں علاج کے لئے جی ٹی بی اسپتال لایا گیا تھا۔ جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کرنے کے بعد دوائیں دی ہیں۔ اس کے بعد انہیں واپس تہاڑ جیل لایا گیا۔ جہاں سے انہیں جیل کے اسپتال میں آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ کورونا سے متاثرہ انڈرورلڈ چھوٹا راجن کا بھی آئیسولیشن وارڈ میں علاج چل رہا ہے۔